جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما کو پھانسی ، قومی ٹیم کا دورہ مشکوک ہونے کا امکان

اتوار 12 اپریل 2015 16:03

جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما کو پھانسی ، قومی ٹیم کا دورہ مشکوک ہونے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما قمر الزمان کو پھانسی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش مشکوک ہو گیا ہے، دفتر خارجہ نے قومی ٹیم کو بنگلہ دیش بھجوانے کے حوالے سے بنگلہ دیش میں قومی ٹیم کی سکیورٹی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق دفتر خارجہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل قمر الزمان کو پھانسی دیئے جانے کے بعد بنگلہ دیش میں قومی ٹیم کی سکیورٹی کا جائزہ لے رہا ہے اور اس مقصد کے لئے دفتر خارجہ بنگلہ دیش حکام سے رابطے میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلئیرنس ملنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش بھجوانے یا نہ بھجوانے کا حتمی فیصلہ ٹیم روانگی سے بارہ گھنٹے پہلے کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے سوموار کی صبح کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہونا ہے، جہاں تیرہ اپریل سے دس مئی تک قومی ٹیم تین ون ڈے، ایک ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ کھیلے گی۔ ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق سکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔۔

وقت اشاعت : 12/04/2015 - 16:03:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :