برطانوی ریسر لوئیس ہملٹن نے چائینز گراں پری ریس اپنے نام کر لی

پیر 13 اپریل 2015 11:54

برطانوی ریسر لوئیس ہملٹن نے چائینز گراں پری ریس اپنے نام کر لی

شنگھائی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اپریل۔2015ء)فارمولا ون چیمپئن برطانیہ کے لوئیس ہیملٹن نے سخت مقابلے کے بعد چائنیز گراں پری ریس اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

شنگھائی انٹرنیشنل سرکٹ پر ہونے والی چائینز گراں پری میں ڈرائیورز نے جیت کے لئے خوب گاڑیاں دوڑائیں اور دلچسپ مقابلے میں کچھ ڈرائیورز حادثات کے باعث فنش لائن عبور نہ کر سکے۔ ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن نے تیز رفتار ڈرائیونگ سے سب کو پیچھے چھوڑا اور مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 39 منٹ اور 42.008 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لوئس ہملٹن کے ٹیم میٹ نیکو روزبرگ 0.71 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ جرمن ڈرائیور سباستیان ویٹل نے تیسری جبکہ فن لینڈ کے ڈرائیور نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کی۔

وقت اشاعت : 13/04/2015 - 11:54:31