بھارت کیخلاف شکست، پاکستانی کھلاڑی اپنے کمروں میں بند، کیمپ میں سوگ کا ماحول رہا

منگل 11 جون 2024 15:10

بھارت کیخلاف شکست، پاکستانی کھلاڑی اپنے کمروں میں بند، کیمپ میں سوگ کا ماحول رہا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) نیویارک کے نسا اسٹیڈیم میں اتوار کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کیمپ میں دوسرے روز بھی سوگ کا ماحول رہا ۔پاکستانی کرکٹرز بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بہت زیادہ دبا ئوکا شکار ہیں اور کھلاڑیوں نے زیادہ وقت اپنے کمروں میں رہ کر گزارا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم نے نیٹ پریکٹس بھی نہیں کی جبکہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس کی تھی۔

اس سے قبل ڈیلس میں امریکا کے خلاف سپر اوور میں شکست کے بعد نیویارک پہنچ کر کھلاڑی گھومنے اور کھانا کھانے ہوٹل سے باہر نکلے تھے تاہم بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم پر شدید تنقید کے بعد کیمپ میں سوگ کا سا ماحول رہا۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں امریکا اور دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہرایا تھا۔
وقت اشاعت : 11/06/2024 - 15:10:57