پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کیلئے قومی وومن ویٹ لفٹنگ ٹیم کے لئے ٹرائلز 15اپریل کو ہوں گے

منگل 14 اپریل 2015 20:13

پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کیلئے قومی وومن ویٹ لفٹنگ ٹیم کے لئے ٹرائلز 15اپریل کو ہوں گے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول 2015کیلئے قومی وومن ویٹ لفٹنگ ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 15اپریل کو ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں سے 16کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ان کو ایک ماہ تربیت دی جائے گی جس کے بعد ان میں سے 8کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی میں رشید ملک، اویس اکبر، حافظ عمران بٹ اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 14/04/2015 - 20:13:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :