لوریس اسپورٹس ایوارڈ نوواک جوکووچ اورگینزی بیدی بابا کے نام
جمعرات 16 اپریل 2015 15:16
شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) سربین ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ اورایتھوپیا کی گینزی بیدی بابا نے لوریس اسپورٹس ایوارڈ جیت لئے، لوریس ایوارڈزکی رنگا رنگ تقریب چین کے شہرشنگھائی میں ہوئی، ورلڈ نمبرون ٹینس پلئیرنوواک جوکووچ سال کے بہترین اسپورٹس مین کا ایوارڈ لے اڑے، جوکووچ نے اپنا ایوارڈ موناکوکی شہزادی ارلین سیمونٹی کارلومیں وصول کیا،اسپورٹس ویمن آف دی ائیرکا ایوارڈ ایتھوپین ایتھلیٹ گینزی بیدی بابا کے نام رہا، دی بابا نے گزشتہ چودہ ماہ کے دوران تین ورلڈ ریکارڈ قائم کئے، دی بابا نے نجی مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کی، ورلڈ چیمپیئن جرمنی کولوریس ٹیم آف دی ائیرقراردیا گیا، جرمن ٹیم کا ایوارڈ منیجراولیوربئیرہوف نے وصول کیا،فارمولا ون ڈرائیورڈینئیل ریسیارڈولوریس بریک تھروآف دی ائیرایوارڈ کے حقدارقرارپائے، جبکہ دومرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپیئن چین کی لی نا اورباسکٹ بال پلئیریاؤمنگ کوبھی ایوارڈزسے نوازا گیا۔
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خصوصی افراد گیمزآج سے پشاورمیں شروع ہوں گی، عبدالناصر
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہور کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا