جنوبی افریقی کرکٹر ایرون فنگیسو مے نوشی کے بعد گاڑی چلاتے گرفتار

پیر 20 اپریل 2015 12:12

جنوبی افریقی کرکٹر ایرون فنگیسو مے نوشی کے بعد گاڑی چلاتے گرفتار

ڈربن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اپریل۔2015ء) جنوبی افریقی لیفٹ آرم سپنر ایرون فنگیسو کو مے نوشی کے بعد ڈرائیونگ کر نے کے جرم میں گرفتارکر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی میڈیا کے مطابق فنگیسو پر ابتداء میں چوری شدہ گاڑی چلانے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ پولیس حکام نے ان کے خون کا ٹیسٹ لیا تو اس میں الکوحل پائی گئی تاہم بعدازاں انہیں وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا جس کے بعد اب وہ چودہ اگست کو مقامی عدالت میں پیش ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 12:12:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :