ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی، زمبابوین ٹیم 19 مئی کو لاھور پہنچے گی

بدھ 22 اپریل 2015 14:15

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی، زمبابوین ٹیم 19 مئی کو لاھور پہنچے گی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اپریل۔2015ء) پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی محض چند دنوں کی بات رہ گئی ہے اور زمبابوے ٹیم دورہ پاکستان کے لیے انیس مئی کو لاھور پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ چھ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی زمبابوے کی ٹیم کی آمد سے ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ انیس اپریل کو سخت سیکورٹی میں مہمان ٹیم کی لاھور میں آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

مجوذہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز 23 مئی کو شروع ہوگی ،دوسرا ون ڈے 25 اور تیسرا ایک روزہ میچ 27 مئی کو کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچ 29 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے ، ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے کراچی میں بھی میچز کے انعقاد کے لئے آئی سی سی اور زمبابوے سے درخواست کی تھی تاہم دونوں نے ہی پس و پیش کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے کراچی میں انٹرنیشنل میچز کروانے کا خیال رد کر دیا گیا ۔

وقت اشاعت : 22/04/2015 - 14:15:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :