قومی باکسنگ ٹیم کے سابق کوچ استاد نذر محمد بلوچ انتقال کر گئے

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:45

قومی باکسنگ ٹیم کے سابق کوچ استاد نذر محمد بلوچ انتقال کر گئے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل ۔2015ء ) کینسر کے مرض میں مبتلا قومی باکسنگ ٹیم کے سابق کوچ استاد نذر محمد بلوچ 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

روشنیوں کے شہر میں لیاری کی تنگ گلیوں میں رہائش پذیر استاد نذر محمد جان لیوا بیماری کا علاج نہ کرا سکے اور کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔ استاد نذر محمد قیام پاکستان سے قبل پاک و ہند باکسنگ کے چیمپئن رہے تھے اور ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے قومی ٹیم کی کوچنگ کرکے لیاری سے عالمی سطح پر کئی باکسرز متعارف کرائے ۔ دنیائے باکسنگ کے لیجنڈری عالمی چیمپئن محمد علی جب پاکستان آئے تو انہوں نے نذر محمد سے ملاقات بھی کی تھی۔

وقت اشاعت : 25/04/2015 - 22:45:23