ٹی 20 اورون ڈے سیریز،زمبابوے19 مئی کو لاہور پہنچے گی

منگل 28 اپریل 2015 14:38

ٹی 20 اورون ڈے سیریز،زمبابوے19 مئی کو لاہور پہنچے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) زمبابوے کر کٹ بورڈ کی دورہ پاکستان کی تصدیق کے بعد زمبابوے کر کٹ ٹیم دو ٹونٹی اور تین ون ڈے کی سیریز کھیلنے کیلئے 19 مئی کو لاہور پہنچے گی. جبکہ سیکورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چار مئی کو پاکستان آئے گی۔

(جاری ہے)

تین مارچ دو ہزار نو پاکستان کرکٹ کیلئے سیاہ ترین دن تھا جب لاہور کے لبرٹی چوک میں دہشت گردوں نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کردیا تھا جس سے کرکٹ کے میدان ویران ہوگئے،پی سی بی کی اسٹیڈیمز آباد کرنے کی کاوشیں رنگ لانے لگیں اور زمبابوے بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی پہلے ہی آمادگی ظاہر کرچکا ہے۔

اب زمبابوے اسکیورٹی ٹیم چار مئی کو لاہور پہنچے گی جہاں تین روز قیام کیدوران اسیکورٹی سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لے گی۔زمبابوے کرکٹ ٹیم انیس مئی کو لاہور پہنچے گی جہاں قذافی اسٹیڈیم میں پہلے دو ٹی ٹوئنٹی اور پھر تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے اور پھر مہمان ٹیم یکم جون کو وطن واپس لوٹے گی۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 14:38:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :