بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان پہلی اننگز میں 296رنز کی لیڈ کے باوجو د ٹیسٹ جیتنے میں ناکام ‘پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم

بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کا دوسری اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ‘6وکٹوں کے نقصان پر555 رنز ‘تمیم اقبال اور امرالقیس کی ریکارڈ 312رنز کی پارٹنر شپ ‘تمیم اقبال بنگلہ دیش کی جانب سب سے بڑا 206رنز کا انفرادی سکور بنانے میں کامیاب‘8سنچریوں کا اعزاز بھی اپنے نام کیا‘شاندار ڈبل سنچری پر تمیم اقبال کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

ہفتہ 2 مئی 2015 18:45

بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان پہلی اننگز میں 296رنز کی لیڈ کے باوجو د ٹیسٹ جیتنے میں ناکام ‘پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم

کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) پاکستان پہلی اننگز میں 296رنز کی لیڈ کے باوجو د ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکا،پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ،ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کا عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ جاری رہا ‘6وکٹوں کے نقصان پر555 رنز بنائے ۔تمیم اقبال اور امرالقیس نے دوسری اننگز میں 312رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے نیا ورلڈٖ ریکارڈ اور ملکی تاریخ کی سب سے لمبیپارٹنر شپ قائم کی ۔

تمیم اقبال نے 206رنز بنا کر بنگلہ دیش کی طرف سے ٹیسٹ میں سب سے لمبی اننگز کھیلنے اور ملک کی جانب سے سب سے زیادہ 8سنچریوں کا اعزاز بھی اپنے نام کیا‘پاکستانی باؤلرز بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کیخلاف خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکے ‘جنید خان اور محمد حفیظ نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‘ شاندار ڈبل سنچری پر تمیم اقبال کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھلنا کے شیخ ابوالناصر کر کٹ سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیشی اوپنرز تمیم اقبا ل اور امرالقیس نے273رنز بغیر کسی وکٹ کے دن کا آغاز کیا تو 312رنز کے مجموعی سکور پر امرالقیس 150رنز بنا کر ذولفقار بابر کی گیند پر متبادل فیلڈر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔تمیم اقبال اور امرالقیس نے دوسری اننگز میں 312رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے نیا ورلڈٖ ریکارڈ اور ملکی تاریخ کی سب سے لمبی پارٹنر شپ قائم کی۔

تمیم اقبال 206رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہو گے ۔تمیم اقبال نے تمیم اقبال نے 206رنز بنا کر بنگلہ دیش کی طرف سے ٹیسٹ میں سب سے لمبی اننگز کھیلنے اور ملک کی جانب ٹیسٹ کر کٹ میں سب سے زیادہ 8سنچریوں کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 136آوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 555رنز بنائے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے مومن الحق نے 21،شکیب الحسن نے 76،محمد اﷲ نے 40، سمویا سرکار نے 33رنز سکور کئے ۔ پاکستانی باؤلرز بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کیخلاف خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکے ،جنید خان اور محمد حفیظ نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ذولفقار بابر اور اسد شفیق نے ایک ،ایک وکٹ لی ۔

وقت اشاعت : 02/05/2015 - 18:45:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :