پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ اور زمبابوے ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور رواں ماہ پاکستان آئینگے

پیر 4 مئی 2015 11:56

پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ اور زمبابوے ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور رواں ماہ پاکستان آئینگے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ اور زمبابوے ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور رواں ماہ پاکستان آئینگے ۔ ایک انٹرویو میں میں ذاتی طورپر لاہور دوبارہ جانے پر بہت خوش ہوں ایک سوال پر واٹمورنے کہا کہ میں یہاں پی سی بی کے ساتھ بھی 2 برس کام کرچکا ہوں، مجھے انداز ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا یہاں پر انعقاد نہ ہونے کی وجہ سے انھیں کرکٹ کو چلانے میں کتنی مشکلات پیش آئی ہیں ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ الیسٹرکیمبل اس دورے کی بات چیت میں مرکزی شخصیت رہے، دونوں ممالک کے بورڈز نے برسبین میں ہمارے ورلڈ کپ میچ سے قبل اس بابت رابطہ کیا تھا، تاہم میرا خیال ہے کہ میرے ماضی میں پاکستانی کوچ رہنے سے انھیں فیصلے میں مدد ملی ہوگی، انھوں نے کہا کہ میں نے کسی زمبابوین کرکٹر کو پاکستان جانے پر قائل نہیں کیا، تاہم زمبابوین ٹیم اس دورے میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں تمام میچز منعقد کرانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ مجھے بہترین مقام لگتا ہے، یہاں پر پی سی بی کا ہیڈ کوارٹر ہونے کے علاوہ سہولیات بھی اچھی ہیں، تاہم یہ فیصلہ دونوں ممالک کے بورڈز نے بہترین مشاورت کے بعد کیا، ایک اور سوال پر واٹمور نے کہا کہ زمبابوے کے ٹور سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل سکتے ہیں، مجھے امید ہے کہ اس دورے کا کامیاب انعقاد پاکستان کو آنے والے دنوں میں انٹرنیشنل ٹیموں کو اپنے ہاں مدعو کرنے میں خاصا معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

وقت اشاعت : 04/05/2015 - 11:56:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :