اے این ایف کے تعاون سے مظفرگڑھ سے شروع ہو نے والی "جیوے پاکستان سائیکل ریلی ـ" راولپنڈی پہنچ گئی

پیر 4 مئی 2015 19:55

اے این ایف کے تعاون سے مظفرگڑھ سے شروع ہو نے والی "جیوے پاکستان سائیکل ریلی ـ" راولپنڈی پہنچ گئی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) اے این ایف کے تعاون سے 22 اپریل 2015 کومظفرگڑھ سے شروع ہو نے والی "جیوے پاکستان سائیکل ریلی ـ" 4 مئی 2014 کو اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی پہنچ گئی، ڈی جی اے این ایف میجر جنرل خاور حنیف نے سائیکل ریلی کے شرکاء کوخوش آمدید کہا اور منشیات کے خلاف آگہی و شعور بیدار کرنے میں ان کے عالی قدر جذبے اور نیک مقصد میں انکی رضاکارانہ خدمات کو سراہا۔

ریلی کی قیادت محمد لطیف سیال نے کی جس میں 10 قومی شہرت یافتہ سائیکل سوار شامل تھے۔ ان سائیکل سواروں نے ملتان، خانیوال، میاں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، جہلم، سوہاوہ اور گجر خان سے ہوتے ہوئے مجموعی طور پر 810 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، اس کے علاوہ ریلی کے شرکاء مری تک سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریلی کا مقصد عوام بالخصوص نوجوان نسل میں "منشیات سے پاک معاشریـ " قیام کا منشور اجاگر کرنا ہے۔ ان سائیکل سواروں نے سکولوں کالجوں بس اڈوں اور دیگر عوامی مقامات پر منشیات کے خلاف پیغامات پر مشتمل اشتہارات اور سٹکر تقسیم کئے۔ اپنے سفر کے دوران انہوں نے صحت بخش زندگی سے متعلق تقاریر اور محرک آمیز مباحثے کئے۔ دورانِ سفر ریلی کے شرکاء نے منشیات کے خلاف پیغامات عام کرنے کے لئے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، نیز ان کی ٹی شرٹوں پر بھی منشیات کے خلاف پیغامات آویزں تھے،اے این ایف اس صحت بخش سرگرمی کا سرکاری سطح پر حامی رہا ہے اور گذشتہ کئی سالوں سے اس ریلی کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔

یہ سائیکل ریلی از خود ایک مہم جائی ہے جس میں کوئی بھی فرد رضاکارانہ طور پر شرکت کر سکتا ہے، چاہے وہ اس سفر کے کسی بھی مرحلے میں حصہ لے یا محض ریلی کے شرکاء کی پذیرائی کے لئے انہیں کوش آمدید کہے۔

وقت اشاعت : 04/05/2015 - 19:55:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :