لندن،چیلسی نے فٹبال پریمئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

منگل 5 مئی 2015 16:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) چیلسی نے کرسٹل پیلس کو ہرا کر فٹبال پریمئیر لیگ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ فاتح ٹیم کے ایڈن ہیزارڈ نے کھیل کے 45ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو آخر تک قائم رہی۔ فٹبال پریمئر لیگ کے میچ میں چیلسی اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں میدان میں اتریں، چیلسی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صفر کے مقابلے ایک گول سے فتح اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کے ایڈن ہیزارڈ نے کھیل کے 45ویں منٹ میں شاندار گول سکور کر کے برتری قائم کی جو کہ آخر تک قائم رہی، چیلسی نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 25 میچز جیت کر 83 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔ ٹورنامنٹ میں چیلسی کے ابھی تین میچز شیڈول ہیں، لیکن تینوں میں ہار بھی چیلسی کو پہلی پوزیشن سے نہیں ہٹا سکتی۔ پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آرسنل 67 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 16:17:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :