میر پور ٹیسٹ، بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر شہادت حسین گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے

بدھ 6 مئی 2015 11:58

میر پور ٹیسٹ، بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر شہادت حسین گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے

میر پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی۔2015ء) بنگلہ دیشی باؤلر شہادت حسین کے زخمی ہونے کے باعث میچ میں مزید شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں روبیل حسین کی جگہ ٹیم جگہ بنانیوالے شہادت حسین میچ میں اپنی تیسری گیند کر وانے کے لیے رن اپ لینے کے دوران گھٹنے میں تکلیف کے باعث گر گئے جس کے بعد انہیں ساتھی کھلاڑیوں کی مدد سے ڈریسنگ روم واپس لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹے بعد وہ دوبارہ میدان میں واپس آئے تاہم باؤلنگ نہیں کی۔ کھانے کے وقفے کے دوران شہادت حسین پریکٹس پچ پر باؤلنگ کروانے کے لیے آئے تو تین گیندیں کروانے کے بعد چوتھی گیند کر وانے سے پہلے ہی وہ زمین پر گر گئے جس کے بعد انہیں سٹریچر پر لاد کر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باؤلنگ کے دوران شہادت حسین کا دایاں گھٹنا مڑ گیا ہے جس کے بعد انہیں ایکسرے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ٹیسٹ میں ان کی مزید شرکت پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔

وقت اشاعت : 06/05/2015 - 11:58:19