آئرلینڈکے دل میں دورہ پاکستان کی خواہش مچلنے لگی

بدھ 6 مئی 2015 12:22

آئرلینڈکے دل میں دورہ پاکستان کی خواہش مچلنے لگی

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) آئرلینڈ کے دل میں دورئہ پاکستان کی خواہش پھر سے مچلنے لگی،زمبابوین ٹیم کے ممکنہ ٹور نے حوصلے مزید بڑھا دیے،گذشتہ برس کراچی ایئرپورٹ پر حملے نے سیریز کا منصوبہ خاک میں ملا دیا تھا۔

(جاری ہے)

رواں ماہ زمبابوے کے بعد مستقبل میں آئرش کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آسکتی ہے، کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو ویرن ڈیوٹریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہمارے بھی وہاں رابطے موجود جو زمینی حقائق سے گاہے بگاہے مطلع کرتے رہتے ہیں،چند ہفتے قبل دبئی میں آئی سی سی اجلاس کے دوران پی سی بی حکام سے بھی تبادلہ خیال ہوا تھا، امید ہے کہ جلد اس حوالے سے مزید بات چیت ہوگی،انھوں نے کہا کہ ہم 2016 کے انگلش دورے سے قبل پاکستانی ٹیم کی میزبانی بھی کرنا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے ابتدائی تبادلہ خیال ہو چکا، اب ہمیں پی سی بی کے حتمی جواب کا انتظار ہے،گرین شرٹس ماضی میں بھی ہمارے ملک میں میچز کھیل چکے اور ایک مرتبہ پھر ہم ان کی میزبانی کرکے خوشی محسوس کرینگے، ہم ان کی آمد کو ممکن بنانے کیلیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں آئرلینڈنے تین میچز کی ون ڈے سیریز کھیلنے کیلیے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔

وقت اشاعت : 06/05/2015 - 12:22:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :