سکیورٹی وفد کا پی سی بی کے انتظامات پر اظہار اطمینان ، زمبابوے ٹیم 19 مئی کو پاکستان آئے گی

بدھ 6 مئی 2015 15:54

سکیورٹی وفد کا پی سی بی کے انتظامات پر اظہار اطمینان ، زمبابوے ٹیم 19 مئی کو پاکستان آئے گی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی۔2015ء) پاکستان کے میدانوں میں عالمی کرکٹ کے دروازے پھر سے کھلنے والے ہیں ، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی سکیورٹی کلیئرنس کیلئے آنے والے مہمان ملک کے 6 رکنی وفد نے اطمینان کا اظہار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 6 رکنی سکیورٹی وفد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا جس کے بعد سکیورٹی وفد کو قذافی سٹیڈیم لے جایا گیا جہاں پی سی بی حکام نے سکیورٹی سے متعلق ٹیم کو بریفنگ دی ۔

زمبابوے کی 6 رکنی سکیورٹی ٹیم میں جنوبی افریقی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ، زمبابوے بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ایلسٹر کیمبل شامل ہیں ۔ الیسٹر کیمبل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کبھی تو شروع ہونی تھی ۔ انہیں خوشی ہے کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامات اور سکیورٹی سے مطمئن ہیں اور زمبابوے کرکٹ ٹیم 19 مئی کو دورہ پاکستان کے لیے آئے گی ۔

زمبابوے سکیورٹی وفد کو سپورٹس بورڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کرایا گیا ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان22 مئی سے دو ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچزشیڈول ہیں۔

وقت اشاعت : 06/05/2015 - 15:54:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :