چودہویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ 21 سے 24 مئی تک اسلام آباد میں منعقد ہو گی

بدھ 6 مئی 2015 17:35

چودہویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ 21 سے 24 مئی تک اسلام آباد میں منعقد ہو گی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اورپاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام چودہویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ مورخہ21 سے 24 مئی 2015 تک حمیدی ہال ، پی ایس بی اسپورٹس کمپیلکس اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔اس چیمپین شپ میں الحاق شدہ یونٹ آرمی، نیوی، ائیرفورس، پولیس، واپڈا، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، بلوچستان، سندھ، پنجاب، کے پی کے،فاٹا،اسلام آباد، آزاد کشمیر، لمس یونیورسٹی اور لاہور گرامر اسکول کی ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

آرگنائزنگ کیمٹی کی طرف سے تمام ٹیمیوں کو رولز کے مطابق ٹی اے اور ڈی اے دیا جائے گااس کے علاوہ جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی، شیلڈ، میڈلز، سرٹیفیکٹ و دیگر انعامات دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر جناب ظفر اقبال اعوان نے اس چیمپین شپ کے لئیے رولز اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق ملک سمین خان(چیئرمین) مدثر آرائیں(ممبر) سید یوقیر احمد (ممبر)نادیہ چمکنی(ممبر)محمد رضوان(ممبر)میجر(ر) سیلم احمد چوہدری(ممبر)اورمقبول احمد (ممبر) ہونگے۔مینجرز مٹینگ مورخہ 20مئی کو حمیدی ہال میں شام پانچ بجے منعقد ہو گی۔اس چیمپین شپ میں قومی ٹیم کا بھی چناؤ کیا جائے گا جو کہ ملائشیا میں ہونے والی انٹرنیشنل مینز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔

وقت اشاعت : 06/05/2015 - 17:35:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :