آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان کی تیسری پوزیشن برقرار

ہفتہ 9 مئی 2015 16:44

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان کی تیسری پوزیشن برقرار

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ ٹیم کی رینکنگ میں پاکستان تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم 30میچ کھیل کے 3090پوائنٹس اور 103کی ریٹنگ کیساتھ تیسرے نمبر پربرقرارہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں جنوبی افریقہ 31میچ میں 3839پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ،آسٹریلیا 40میچ کھیل کر 4718پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ چوتھے،نیوزی لینڈ پانچویں ، سری لنکا چھٹے ، بھارتی ٹیم ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں ، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر براجمان ہے۔

وقت اشاعت : 09/05/2015 - 16:44:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :