پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 مئی 2015 22:44

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

فرانس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 مئی 2015 ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے روبن ہیس کے ہمراہ اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے روبن ہیس کے ہمراہ اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اعصام الحق اور روبن ہیس کی جوڑی نے نیوزی لینڈ اور امریکا کے کھلاڑیوں پر مبنی جوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ میچ میں اعصام الحق نے بہترین کھیل پیش کیا۔میچ کی جیت کا اسکور 6-1 اور 6-2 رہا۔

وقت اشاعت : 09/05/2015 - 22:44:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :