آئندہ سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنا پہلا ہدف ہے ، محمد عامر

منگل 12 مئی 2015 21:06

آئندہ سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنا پہلا ہدف ہے ، محمد عامر

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مئی ۔2015ء ) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔ پیر کو محمد عامر نے ڈومیسٹک ٹی 20 مقابلے میں راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کر کے پابندی کے بعد پہلی مرتبہ مسابقی کرکٹ میں شرکت کی اور پہلی گیند وائیڈ کرانے کے بعد اگلی گیند پر وکٹ حاصل کی ۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں باؤلنگ کر کے بہت لطف اندوز ہوئے اور اتنی جلدی وکٹ لینا بہت بہترین لمحہ تھا ۔ عامر کا مزید کہنا تھا کہ انکی توجہ آئندہ سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم میں واپسی پر مرکوز ہے۔ یاد رہے کہ محمد عامر پر 2010ء کے لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوران دیگر دو ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ سپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے 3 ماہ برطانیہ کی جیل میں سزا بھی کاٹی تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2011ء میں ان پر 5سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔

(جاری ہے)

محمد عامر اور آصف کے ساتھ ساتھ اس وقت کے قومی ٹیم کے سلمان بٹ پر 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا انہوں نے جان بوجھ کر پیسوں کے لیے نوبال کیں۔ پابندی کے وقت عامر دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ایک تھے اور انہوں نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز میں بالترتیب 51، 25 اور 23 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں ۔

وقت اشاعت : 12/05/2015 - 21:06:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :