سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ، سیالکوٹ سٹالینز کے بلال آصف نے ڈیبیو پر سنچری داغ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 مئی 2015 23:11

سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ، سیالکوٹ سٹالینز کے بلال آصف نے ڈیبیو پر سنچری داغ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) نیشنل سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ کے بلال آصف نے اپنے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں ڈیبیو میچ پر دھماکے دار سنچری بنا ڈالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کھیلے جارہے نیشنل سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ کے بلے باز بلال آصف نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں اپنے ڈیبیو میچ میں ہی سنچری داغ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ایبٹ آباد فالکنز کیخلاف میچ میں بلال آصف نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ بلال آصف کی جانب سے بنائی گئی سینچری اب تک کھیلے گئے تمام ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کی تیز ترین سنچری ہے۔

وقت اشاعت : 15/05/2015 - 23:11:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :