زمبابو ے کی ٹیم پاکستان کیخلاف سیریزمیں سیالکوٹ کی تیار کردہ کٹ پہن کر میدان میں اترے گی

منگل 19 مئی 2015 22:45

زمبابو ے کی ٹیم پاکستان کیخلاف سیریزمیں سیالکوٹ کی تیار کردہ کٹ پہن کر میدان میں اترے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2015ء) زمبابو ے کی ٹیم پاکستان کیخلاف سیریزمیں سیالکوٹ کی تیار کردہ کٹ پہن کر میدان میں اترے گی، پریکٹس کیلئے کٹ بھی سیالکوٹ کی فرم نے تیار کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مہمان ٹیم زمبابوے کی کٹ بھی سیالکوٹ کی ایک فرم نے تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے ٹیم کی کٹ کاریگروں نے دن رات محنت کرکے دو دن میں تیار کی ہے جس میں اعلی کوالٹی کا فیبرک لگایا گیا ہے۔کمپنی کے ڈائریکٹر رضوان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مہمان ٹیم کا سیالکوٹ کی تیار کردہ کٹ پہن کر میدان میں اترنا اعزاز کی بات ہے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کیلئے پریکٹس کٹ اور ہیٹ بھی تیار کیا گیا ہے،کٹس زمبابوے ٹیم کے حوالے کردی گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 19/05/2015 - 22:45:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :