اوپنر مختار احمد نے دوسرے ہی میچ میں انتخاب درست ثابت کر دکھایا

ہفتہ 23 مئی 2015 11:15

اوپنر مختار احمد نے دوسرے ہی میچ میں انتخاب درست ثابت کر دکھایا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف افتتاحی ٹی ٹونٹی میچ کے مرد میدان مختار احمد کا کہنا تھا کہ اچھا دن تھا اسی لیے وہ آج اچھا کھیلے ۔ سمبڑیال کے نواحی گاؤں دھانا والی سے تعلق رکھنے والے مختار احمد نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس تاریخی میچ میں وہ بطور اوپنر یادگار اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے اور صرف پینتالیس گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 83 رنز بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

ایوارڈ کے بعد مختار احمد کا کہنا تھا کہ آج بڑا دن اور بڑا میچ تھا ، خوش قسمتی سے انہیں بڑی اننگز کھیلنے کا موقع مل گیا۔ مختار احمد نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا اور اپنے دوسرے ہی میچ میں انتخاب درست ثابت کر دکھایا ۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 11:15:19