جنوبی افریقی بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کی خدمات ٹائٹنز نے حاصل کر لیں

بدھ 27 مئی 2015 13:38

جنوبی افریقی بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کی خدمات ٹائٹنز نے حاصل کر لیں

پریٹوریا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2015ء) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک کی خدمات ٹائٹنز کلب نے حاصل کر لیں۔ وہ اس معاہدے پر دستخط کے بعد سیزن 2015-16 کے دوران نئے کلب کی جانب سے ایکشن میں نظرآئیں گے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وہ ہائی ویلڈ لائنزکی نمائندگی کر تے تھے ۔ واضح رہے کہ کوئنٹن ڈی کوک جنوبی افریقہ کی جانب سے 5 ٹیسٹ ،44 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں حصہ لے چکے ہیں ۔ دوسری جانب وین پارنیل نے بھی واریئرز سی سی کو چھوڑ کر کوبراز کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔

وقت اشاعت : 27/05/2015 - 13:38:02