سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو بھارتی انڈر19 ٹیم کا کوچ بنانے کا امکان

بدھ 3 جون 2015 14:51

سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو بھارتی انڈر19 ٹیم کا کوچ بنانے کا امکان

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین راہول ڈریوڈ کی انڈر19اور اے ٹیموں کیلئے خدمات حاصل کرنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

وہ نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور راجستھان رائلز میں یہ فریضہ خوش اسلوبی سے انجام دیتے رہے ہیں ۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ راہول ڈریوڈ سے متعلق جب کوئی فیصلہ کرنے کا وقت قریب آئے گا تو اعلان کردیں گے ۔

وقت اشاعت : 03/06/2015 - 14:51:53