سپینش کلب بارسلونا کے سٹار کھلاڑی ژاوی کل کلب کو خیرباد کہہ دیں گے

جمعہ 5 جون 2015 11:30

سپینش کلب بارسلونا کے سٹار کھلاڑی ژاوی کل کلب کو خیرباد کہہ دیں گے

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جون۔2015ء) سپینش فٹبالر ژاوی ہرنینڈز کریوزکل بارسلونا کی طرف سے آخری میچ کھیلیں گے ، انہوں نے کلب کے ساتھ 17سال گزارے اور 24ٹرافیاں جیتیں ،وہ پہلے ہی کلب کو چھوڑ نے کا اعلان کرچکے ہیں اور کل یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جیوونٹس کے خلاف آخری بار میدان میں اتریں گے ۔

(جاری ہے)

کل اس بات کافیصلہ ہوگا کہ ژاوی بطورکپتان چیمپئنز لیگ کی ٹرافی اپنے ہاتھوں میں اٹھا سکیں گے یا نہیں اور کیا ان کی ٹرافیوں کی تعداد24رہے گی یا 25ہوگی ۔

وقت اشاعت : 05/06/2015 - 11:30:40