پسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے یووینٹس کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ چیمپئنز لیگ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اتوار 7 جون 2015 10:12

پسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے یووینٹس کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ چیمپئنز لیگ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

برلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جون ۔2015ء ) چیمپئنز لیگ فٹبال کے فائنل میں بارسلونا کی ٹیم نے اٹلی کی یووینٹس کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دارلحکومت برلن کے اولمپیا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے اٹلی کی یووینٹس کو تین ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

میچ کےآغاز سے ہی بارسلونا کی ٹیم یونٹس پر غالب نظرآئی، بارسلونا کے کھلاڑی کی جانب سے پہلے ہاف کے چوتھے منٹ پر پہلاگول کیا گیا جس سے یونٹس دباؤ کا شکار ہوگئی تاہم پہلےہاف کےاختتام تک یونٹس نے کئی بار گول کرنیکی کوشش کی اور مخالف گول پر تابر توڑ حملے کئے تاہم کھاتا کھولنے میں ناکام رہے ۔ دوسرا ہاف شروع ہوتےہی یونٹس کے کھلاڑی ایلوارو موراٹا نے 55ویں منٹ پرگول کرکےمیچ برابر کردیا اور صورتحال دلچسپ ہوگئی ، میچ کے 68ویں منٹ پر سواریز نے گو ل کر بارسلونا کی برتری ڈبل کردی ۔

(جاری ہے)

میچ کے آخری لمحات نہایت سنسنی خیز رہے اور یونٹس کی جانب سے برتی برابر کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کی گئی جو کام نہ آئیں اور نیمار نے بارسلونا کے لئے آخری اور تیسرا گول کرکے ٹیم کو ناقابل شکست برتری دلوادی اورٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ یاد رہے کہ بارسلونا نے 2015ء سیزن میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور تین ٹائٹل جیتے ۔ بارسلونا کی ان کامیابیوں میں ان کے سٹار کھلاڑیوں لیونل میسی، لوئیس سواریز اور نیمار نے اہم کردار ادا ۔

وقت اشاعت : 07/06/2015 - 10:12:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :