چیک کرکٹ یونین پرو20 لیگ ، پراگ کلب کے نو کھلاڑی ایک اننگ میں صفر پر آؤٹ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 جون 2015 17:51

چیک کرکٹ یونین پرو20 لیگ  ، پراگ کلب کے نو کھلاڑی ایک اننگ میں صفر پر آؤٹ

پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جون۔2015ء) چیک کرکٹ یونین پرو20 لیگ میں پراگ کرکٹ کلب کی ٹیم کے نو کھلاڑی بوہیمین کرکٹ کلب کے خلاف میچ میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پراگ اور بوہیمین کرکٹ کلب کے درمیان میچ میں بوہیمین کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 125 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی لیکن ایک آسان نظر آنے والے ہدف کے تعاقب میں پریگ کی ٹیم تباہی سے دوچار ہو کر 54 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پریگ کی ٹیم نو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے اور تیسرے نمبر پر آنے والے ادتیا جیس وال کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا، ادتیا نے ناقابل شکست 43 رنز بنائے۔اس کے علاوہ صرف ایک کھلاڑی کوئی رن بنا سکا اور وہ چوتھے نمبر پر آنے والے ابھی سمانتھ تھے جنہوں نے ایک رن بنایا۔

(جاری ہے)

اننگ کا دوسرا بڑا مجموعہ دس رنز کے ساتھ ایکسٹراز تھے جس میں چھ لیگ بائی، دو بائی اور دو وائیڈ شامل تھیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھ مرتبہ کسی بھی اننگ میں چھ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے اور اس خراب ریکارڈ میں پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ حصے دار ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں پانچ مواقعوں پر کسی بھی ٹیم کے چھ کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹے اور حیران کن طور پر اس بدترین ریکارڈ میں پاکستانی ٹیم تین مواقعوں پر اس خفت سے دوچار ہونے کے سبب پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

گزشتہ سال چیشائر لیگ تھرڈ ڈویژن میں کے میچ میں ویرل کرکٹ کلب ہیسلنگٹن کے خلاف صرف تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تھا۔ اس میچ میں ویرل کے 10 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے جبکہ گیارہویں نمبر کے بلے باز کونر ہڈسن ایک رن بنا کر سب سے کامیاب بلے باز تھے جبکہ سب سے زیادہ دو رنز ایکسٹراز کے تھے۔

وقت اشاعت : 07/06/2015 - 17:51:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :