سوئس ٹینس سٹار واورینکا نے کیریر میں پہلی مرتبہ پہلا فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا

اتوار 7 جون 2015 23:39

سوئس ٹینس سٹار واورینکا نے کیریر میں پہلی مرتبہ پہلا فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7جون ۔2015ء ) سوئس ٹینس سٹار واورینکا نے نمبر ایک نواک جوکووچ کو ہرا کر کیریئر کا پہلا فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا ۔ فرانس میں شیڈول ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے مینز سنگلز کا فائنل اپ سیٹ مقابلہ ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر آٹھ واورینکا نے ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ کو ناکوں چنے چبوائے۔ جوکووچ نے پہلا سیٹ جیتا جس کے بعد واورینکا نے مسلسل تین سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ کیریئر کے پہلے فرنچ اوپن کے فائنل میں واورینکا کی جیت کا سکور چار چھ، چھ چار، چھ تین اور چھ چار رہا۔ یہ انکے کیریر کا مجموعی طور پر دوسرا گرینڈ سلیم ہے ۔

وقت اشاعت : 07/06/2015 - 23:39:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :