بھارتی کرکٹ ٹیم کا ڈھاکہ ہوٹل کے مقام پر عدم اطمینان کا اظہار

بدھ 17 جون 2015 21:42

بھارتی کرکٹ ٹیم کا ڈھاکہ ہوٹل کے مقام پر عدم اطمینان کا اظہار

ڈھاکہ ۔ 17 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ ہوٹل کے مقام پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھارتی ٹیم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پہلے ون ڈے کے بعد انہیں دوسرے ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی انٹرنیشنل ٹیم نے میزبان ملک کے ہوٹل کے مقام پر پر ناخوشی کا اظہار کیا ہو۔

بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اس وقت ڈھاکہ کے پیسفک سونرگاؤن ہوٹل پر ٹھہری ہوئی ہیں اور عمومی طور پر تمام غیرملکی ٹیمیں دورے کے دوران اسی ہوٹل میں قیام پذیر ہوتی ہیں۔ بھارتی ٹیم گزشتہ دورے میں بھی اسی ہوٹل پر ٹھہری تھی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی حالیہ دورہ بنگلہ دیش کے دوران اسی ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم نے فتح اللہ ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی بی سی بی حکام سے کسی دوسرے ہوٹل منتقلی کی درخواست کی تھی لیکن متعلقہ حکام نے انہیں اسی ہوٹل میں قیام پذیر ہونے کیلئے قائل کیا تاہم بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے دوبارہ ایشو اٹھایا کہ یہ بہت گنجان جگہہ ہے اسلئے ہمیں کسی دوسرے ہوٹل منتقل کیا جائے اور ہم سب سونرگاؤن کی جگہ گلشن ہوٹل کو ترجیح دیتے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتظامی مسائل اور سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارتی ٹیم کو کسی دوسرے ہوٹل منتقل کرنا ممکن نہیں۔

وقت اشاعت : 17/06/2015 - 21:42:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :