آئی سی سی کی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے تمام ٹیموں کے سکواڈز کی تصدیق

بدھ 17 جون 2015 21:45

آئی سی سی کی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے تمام ٹیموں کے سکواڈز کی تصدیق

دبئی ۔ 17 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے تمام ٹیموں کے سکواڈز کی تصدیق کر دی۔ ایونٹ 9 سے 26 جولائی تک آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہمیں کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے حتمی سکواڈز کی فہرست موصول ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

18 روزہ ایونٹ کے دوران 14 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 51 میچز کھیلے جائیں گے اور ٹاپ چھ ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کریں گی۔ دونوں گروپس کی ٹاپ ٹیمیں براہ راست 2016ء میں شیڈول ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ دونوں گروپس سے دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں کراس اوور میچز کھیلیں گی جس میں سے دو بہترین ٹیمیں میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کی حقدار ٹھہریں گی۔

وقت اشاعت : 17/06/2015 - 21:45:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :