کمارسنگارا اگست میں بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے

بدھ 17 جون 2015 22:21

کمارسنگارا اگست میں بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) سری لنکن کرکٹر اور آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز کمارا سنگاکارا رواں برس اگست میں بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ دونوں ٹیموں کے بیچ تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ گال میں کھیلا جائے گا۔ یہ وہی وینیو ہے جہاں سے پندرہ برس قبل سنگاکارا 20جولائی کو ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اس وقت میدان میں مخالف ٹیم جنوبی افریقہ کی تھی۔ یہ میچ سنگاکارا کیلئے بے حد یادگار ہے کیونکہ اس میں ڈیبیو کے وقت دوسرے کنارے پر موجود مہیلا جے وردھنے کی صورت انہیں ایک مخلص دوست کا ساتھ بھی میئسر آیا۔ سری لنکا نے مہمان ٹیم کو اننگز کے فرق سے شکست بھی دی اور مرلی دھرن نے 171رنز کے عوض13وکٹس کے ذریعے شاندار ریکارڈ بھی قائم کیا۔

(جاری ہے)

اس یادگار ٹیم پرفارمنس کی پندرہویں سالگرہ کو ابھی مہینے سے بھی کم وقت بیتا ہوگا جب سنگاکارا ایک بار پھر جذباتی انداز میں میدان میں اتریں گے اور اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی آخری اننگز کھیلیں گے۔

وہ ون ڈے سے حالیہ ورلڈ کپ کے بعد ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ سنگاکارا نے تاحال12203رنز سکور کررکھے ہیں۔ یہ میچ18اگست سے شروع ہوگا۔ سری لنکن بورڈ واضح کرچکا ہے کہ وہ سنگاکارا کو سری لنکن کرکٹ سے دور نہیں ہونے دیا گا بلکہ ملکی کرکٹ کیلئے ان کی خدمات کو کسی اور طرح استعمال میں لائے گا

وقت اشاعت : 17/06/2015 - 22:21:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :