جنوبی افریقہ کی جیت ہر کسی کو وہ جذبات فراہم کرے گی جو صرف ٹیسٹ کرکٹ ہی کر سکتی ہے

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ فتح کتنی اہمیت رکھتی ہی کیون پیٹرسن نے بتادیا

اتوار 15 جون 2025 11:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)سابق انگلش بیٹر کیون پیٹرسن نے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جنوبی افریقہ کی فتح کے بعد اسے جذباتی لمحات سے بھرپور ٹیسٹ میچ قرار دیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی، پہلی اننگز میں پروٹیز کو کینگروز کے خلاف بڑے خسارے کا سامنا تھا، تاہم ٹیما باووما کے بروقت فیصلوں نے جیت کی راہ اہموار کی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ اپنے سر پر ٹیسٹ چیمپئن کا تاج سجا چکا ہے، اپنے آبائی ملک کے ٹیسٹ چیمپئن بننے کے بعد کیون پیٹرسن نے ٹیسٹ میچ کی اساس اور اس سے جڑے لوگوں کے جذبات کی تعریف کی۔پیٹرسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ''جنوبی افریقہ کی جیت ہر کسی کو وہ جذبات فراہم کرے گی جو صرف ٹیسٹ کرکٹ ہی کر سکتی ہے’’۔اس سے قبل سری لنکا کے کمارا سنگاکارا نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ''جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن بن چکی ہے تاہم اس جیت میں انفرادی صلاحیتوں سے قطع نظر اب ہمیں ٹیمبا باووما کی قائدانہ صلاحیتوں کو مان لینا چاہیے’’۔
وقت اشاعت : 15/06/2025 - 11:20:06