کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز میں انگلش بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، کیون پیٹرسن

جمعہ 19 جون 2015 22:10

کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز میں انگلش بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، کیون پیٹرسن

لندن ۔ 19 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) سٹار بلے باز کیون پیٹرسن نے کیویز کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں انگلش بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت محنت کرنا ہو گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے اور دونوں ٹیمیں فیصلہ کن میچ میں ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں پیٹرسن نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بدترین شکست کے بعد ٹیم بہتر سمت کی طرف گامزن ہے، اگر ٹیم کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز جیت گئی تو ا س سے کھلاڑیوں کا کھویا ہوا اعتماد دوبارہ لوٹ آئے گا جس کا ٹیم کو کینگروز کے خلاف ایشز سیریز میں فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بلے بازوں کا جارحانہ انداز دیکھ کر بہت متاثر ہوا، توقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے بھی سنسنی خیز ہو گا۔

وقت اشاعت : 19/06/2015 - 22:10:46