گال ٹیسٹ،لیفٹ آر م سپنر ذوالفقار بابر نے بیٹنگ میں نئی تاریخ رقم کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 جون 2015 14:50

گال ٹیسٹ،لیفٹ آر م سپنر ذوالفقار بابر نے بیٹنگ میں نئی تاریخ رقم کر دی

گال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20جون۔2015ء) قومی ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر 10ویں نمبر پر بلے باز کر تے ہوئے نصف سنچری بنانے والے 15سال میں پہلے ملکی بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے چوتھے روز جب ذوافقار بابر نے پریرا کی ایک گیند کو اس کے سر کے اوپنر سے باؤنڈری کے پار پہنچایا تو 15سال میں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی پاکستانی نمبر 10بلے باز نے نصف سنچری سکور کی، آخری مرتبہ یہ کارنامہ 2000ء میں وسیم اکرم سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں سرانجام دیا تھا۔

ذوالفقار بابر 10نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کرنیوالے 8ویں پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں، ان سے قبل فضل محمود، انتخاب عالم، سرفراز نواز (2مرتبہ)، راشد خان اور مشتاق احمد یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 14:50:16