سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے

ہفتہ 20 جون 2015 21:45

سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے

گال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے صرف 16ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار زنز مکمل کر لئے۔سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے ایک ہزار زنر مکمل کئے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے یہ سنگ میل 16ٹیسٹ میچز میں حاصل کیا۔ سرفراز احمد ٹیسٹ میچز میں اب تک 51کی اوسط سے 1023رنز بنا چکے ہیں جس میں 3سنچریاں اور 6ففٹیز شامل ہیں۔واضح رہے کہ سرفراز احمد نے 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن وہ پی سی بی حکام کی ذاتی رنجشوں کے مسلسل ٹیم سے ان آؤٹ ہوتے رہے۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 21:45:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :