ایکشن دوبارہ مشکوک قرار،محمد حفیظ کا باﺅلنگ کیرئیر انجام کو پہنچ گیا؟

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 جون 2015 20:47

ایکشن دوبارہ مشکوک قرار،محمد حفیظ کا باﺅلنگ کیرئیر انجام کو پہنچ گیا؟

لاہور(اعجازباکھری) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوگیا ہے۔ گال ٹیسٹ کے آخری روز میچ ریفری نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی، فیلڈ امپائروں کی جانب سے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کی شکایت کی گئی جس کے بعد آئی سی سی کو میچ ریفری نے پوری رپورٹ بھیج دی۔

(جاری ہے)

ایکشن مشکوک ہونے کے بعد محمد حفیظ پر اب ٹیسٹ دئیے بغیر ایک سال کی پابندی عائد ہوجائے گی اور ایک سال بعد محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ دو ماہ پہلے محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد کلیئر قراردیا گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا ہے جس سے محمد حفیظ کا باﺅلنگ کیرئیر بظاہر اپنے انجام کو پہنچتا ہوا نظر آرہا ہے۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 20:47:24