بنگلہ دیشی پیسر مستفیض ابتدائی دو ون ڈے میچز میں 5، 5 وکٹیں لینے والے دوسرے بالر بن گئے

پیر 22 جون 2015 11:28

بنگلہ دیشی پیسر مستفیض ابتدائی دو ون ڈے میچز میں 5، 5 وکٹیں لینے والے دوسرے بالر بن گئے

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جون۔2015ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمن کیریئر کے ابتدائی دونوں میچز میں 5، 5 وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے بالر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مستفیض الرحمن نے بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں حریف ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل زمبابوین بالر برائن ویٹوری کو یہ اعزاز حاصل تھا۔ مستفیض الرحمن نے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

وقت اشاعت : 22/06/2015 - 11:28:49