cحارث رؤف 10 سے 12 دن میں ری ہیب مکمل کریں گے، ذرائع

اتوار 13 جولائی 2025 18:15

Cحارث رؤف 10 سے 12 دن میں ری ہیب مکمل کریں گے، ذرائع
kلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء)پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا ری ہیب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔حارث رؤف امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، اب اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا ری ہیب آئندہ ہفتے کے دوران شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حارث رؤف دس سے بارہ روز میں ری ہیب مکمل کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے حارث رؤف کو زیرِ غور لانے کا امکان ہے، ان کی ٹیم میں شمولیت سو فیصد فٹنس سے مشروط ہے۔
وقت اشاعت : 13/07/2025 - 18:15:34