سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا دہلی کی ٹیم کو خیر آباد کہنے پر غور

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 جون 2015 15:20

سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا دہلی کی ٹیم کو خیر آباد کہنے پر غور

دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جون۔2015ء) سابق بھارتی ٹیسٹ اوپنر وریندر سہواگ نے رانجی ٹرافی سیزن 2015-16ء سے قبل دہلی کی ٹیم چھوڑنے پر غور کر نا شروع کر دیا ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق وریندر سہواگ کو رانجی ٹرافی میں کھیلنے والی کئی اور ٹیموں کی جانب سے بھی آفرز آئی ہیں جن پر وہ غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کے مطابق سہواگ کا خیال ہے کہ گوتم گھمبیر،مٹھن منہاس،رجت بھاٹیا اور خود ان کی موجودگی میں دہلی کی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع ملنا مشکل ہے اور کیریئر کے اس موڑ پر نوجوان کھلاڑیوں کو جگہ دینے کے لیے دہلی کی ٹیم کو چھوڑنا ٹھیک فیصلہ ہوگا۔

36سالہ سہواگ نے گزشتہ رانجی سیزن میں 8میچز کھیل کر 51.63کی اوسط سے 568رنز بنا ئے تھے جس میں 2سنچریاں بھی شامل تھیں ا ور وہ دہلی کی جانب سے رانجی سیزن 2013-14ء میں گوتم گھمبیر کے بعد زیاد ہ رن بنانے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔ وریندر سہواگ 1997-98ء سے دہلی کی جانب سے فرسٹ کلاس سیزن کھیل رہے ہیں اور وہ بھارت کے لیے 104ٹیسٹ، 251ون ڈے اور 19ٹی ٹونٹی میچز میں 17000سے زائد انٹر نیشنل رنز سکور کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/06/2015 - 15:20:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :