ڈرون ریسنگ آسٹریلیا میں تیزی سے مقبول ہوتا کھیل بن گیا

منگل 23 جون 2015 18:41

ڈرون ریسنگ آسٹریلیا میں تیزی سے مقبول ہوتا کھیل بن گیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) ایک زمانے میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بغیر پائلٹ کے اڑنے والے جنگی اور جاسوس طیاروں تک محدود تھا۔ پھر یہ ٹیکنالوجی عسکری حدود سے نکل کر عوامی حدود میں داخل ہوگئی۔ اس کا استعمال عام ہوتا چلا گیا۔ اب ڈرون طیاروں سے مختلف کام لیے جارہے ہیں۔ اور تو اور اب ’ ڈرون ریسنگ‘ بھی شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

نام سے آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ اس سے ہماری مراد ڈرونز کے درمیان تیز رفتار اڑان کا مقابلہ ہے۔ڈرون ریسنگ نے حال ہی میں آسٹریلیامیں جنم لیا ہے اور یہ کھیل تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ ڈرون ریسنگ کا باقاعدہ انعقاد ہونے لگا ہے جس میں حصہ لینے والوں کی تعداد ہر بار پہلے سے زیادہ ہوتی ہے۔ ان مقابلوں کے لیے باقاعدہ کوئی جگہ مختص نہیں ہوتی۔ ڈرون ریسنگ کے متوالے اپنے طیاروں کے ساتھ متروک گوداموں، زرعی فارموں اور مضافاتی علاقوں میں موجود کھنڈرات کا رخ کرتے ہیں۔ ان کی آمد جنگل میں منگل کا سماں پیدا کردیتی ہے۔۔ `

ڈرون ریسنگ آسٹریلیا میں تیزی سے مقبول ہوتا کھیل بن گیا
وقت اشاعت : 23/06/2015 - 18:41:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :