آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز (کل)ٹور میچ سے کرے گی

بدھ 24 جون 2015 20:23

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز (کل)ٹور میچ سے کرے گی

کینٹربری ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز (کل) جمعرات سے کینٹ کے خلاف چار روزہ ٹور میچ سے کرے گی۔ کینگروز ٹیم مائیکل کلارک کی قیادت میں جیت کا عزم لئے ایشز سیریز کھیلنے انگلینڈ پہنچ چکی ہے اور عالمی چیمپئن ایشز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

کینگروز ایشز سے قبل دوسرا چار روزہ ٹور میچ یکم سے 4 جولائی تک ایسکس کے خلاف کھیلے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 8 جولائی کو پہلے ٹیسٹ سے ہو گا۔

انگلینڈ کی ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈونٹیج حاصل کرتے ہوئے ایشز ٹائٹل واپس اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہے جبکہ دوسری جانب عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے اسلئے ماہرین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

وقت اشاعت : 24/06/2015 - 20:23:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :