عرفان پٹھان کو آخری اوور میں دو چھکے، بھارت آسٹریلیا کیخلاف جیتا ہوا میچ ہارگیا

آسٹریلیا چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان ڈبلیو سی ایل 2025 کا 10واں میچ لیڈز میں کھیلا گیا

اتوار 27 جولائی 2025 12:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں عرفان پٹھان نے آسٹریلیا کیخلاف بھارت کو جیتا ہوا میچ ہروادیا، آخر اوور میں دو چھکے کھائے۔آسٹریلیا چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان ڈبلیو سی ایل 2025 کا 10واں میچ لیڈز میں کھیلا گیا، تاہم عرفان پٹھان کی ناقص بولنگ کی وجہ سے بھارت کو تقریباً جیتے ہوئے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

بھارتی کپتان یوراج سنگھ نے عرفان کو میچ کا آخری اور واحد اوور دیا، تاہم وہ اپنے کپتان کے اعتماد پر پورا نہ اتر سکے اور 5 بالز پر 15 رنز دیتے ہوئے اپنی ٹیم کیلیے میچ نہ بچاسکے۔ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے، شیکھر دھون نے 91 اور یوسف پٹھان نے 52 رنز بنائے۔جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 19.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بناکر میچ جیت لیا، کینگروز لیجنڈ کی جانب سے کالم فرگوسن 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔
وقت اشاعت : 27/07/2025 - 12:15:10