امپائر پال ریفل اور میچ ریفری کرس براڈ نے غلط فیصلے پر پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 جون 2015 23:12

امپائر پال ریفل اور میچ ریفری کرس براڈ نے غلط فیصلے پر پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) امپائر پال ریفل اور میچ ریفری کرس براڈ نے غلط فیصلے پر پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سری لنکا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا کی بیٹنگ کے دوران سری لنکن بیٹسمن کوشال سلوا کو آوَٹ نہ دینے کے غلط فیصلے پر تھرڈ امپائر پال ریفل اور میچ ریفری کرس براڈ نے غلط فیصلے پر پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

امپائر نے کوشال سلوا کے ایل بی ڈبلیو پر ڈی آر ایس کے پروٹوکولز کا مکمل استعمال نہیں کیا تھا۔پال ریفل نے بیٹ اینڈ پیڈ چیک کیا تاہم ایل بی ڈبلیو چیک نہیں کیا تھا۔کوچ وقار یونس نے امپائر کے غلط فیصلے پر میچ ریفری سے شکایت کی تھی۔

وقت اشاعت : 25/06/2015 - 23:12:29