سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز ساتھی کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کرانے کے لیے بدنام ہوگئے

ہفتہ 27 جون 2015 12:45

سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز ساتھی کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کرانے کے لیے بدنام ہوگئے

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27جون۔2015ء) سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کرکٹ کے انٹرنیشنل میچز میں ساتھی کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کرانے کے چیمپئن بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ان کے ساتھ کھیلنے والے بیٹسمین کوشل سلوا کو جب رن آؤٹ ہونا پڑا تو یہ نومبر 2008ء میں شروع ہونے والے ان کے کیریئر میں 54 واں واقعہ تھا کہ جب وہ یا تو خود رن آؤٹ ہوئے (14 مرتبہ) یا انہوں نے ساتھی کھلاڑی کو پویلین واپس بھیج دیا۔ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی اس طرح کے 37 واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 27/06/2015 - 12:45:44