انڈر17 فٹبال اور فٹسال ٹیم کے کوچنگ اسٹاف فائنل کرلئے گئے

ہفتہ 9 اگست 2025 19:20

انڈر17 فٹبال اور فٹسال ٹیم کے کوچنگ اسٹاف فائنل کرلئے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انڈر 17 اور فٹسال ٹیم کے کوچنگ اسٹاف فائنل کرلیے ہیں۔ناصر اسماعیل پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، ان کے نام کی منظوری دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شاداب اور عیسیٰ خان انڈر 17 ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز کے عہدے پر فائنل ہوئے ہیں۔خرم شہزاد کو پاکستان انڈر 17 ٹیم کا گول کیپنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔سخاوت علی کو پاکستان فٹسال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہاشم خان اور شاہ رخ خٹک بھی فٹسال ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 09/08/2025 - 19:20:40