آئی سی سی نے خدشات کے پیش نظر امریکہ کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کر دی

ہفتہ 27 جون 2015 15:59

آئی سی سی نے خدشات کے پیش نظر امریکہ کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کر دی

بارباڈوس ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خدشات کے پیش نظر امریکن کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کر دی، معطلی کے باوجود امریکن ٹیم کو آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ امریکہ کی انڈر 19 ٹیم بھی برمودا میں شیڈول امریکاز چیمپئن شپ میں شرکت کی اہل ہو گی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکن کرکٹ ایسوسی ایشن کی حیثیت اور سرگرمیوں پر غور کیلئے ایک جائزہ گروپ تشکیل دیا گیا تھا، جائزہ گروپ نے امریکن کرکٹ ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں، فنانس اور گوورنینس پر شدید خدشات کا اظہار کیا اور انہی کے نتائج کی بنیاد پر اسے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ رکنیت کی بحالی کیلئے امریکن کرکٹ ایسوسی ایشن کو آئی سی سی کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہو گی۔

وقت اشاعت : 27/06/2015 - 15:59:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :