سرے کے اوپنر برنز کی ٹوٹی ناک جڑگئی ، میدان میں واپسی

اتوار 28 جون 2015 18:59

سرے کے اوپنر برنز کی ٹوٹی ناک جڑگئی ، میدان میں واپسی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء ) فیلڈنگ کے دوران ساتھی کھلاڑی موئسس ہنری کوئز سے ٹکرا کر زخمی ہونیوالے سرے کاؤنٹی کے انگلش کرکٹر رورے برنز صحتیاب ہوکرمیدان میں واپس آگئے ،انہیں گزشتہ روز گلوسسٹرشائر کیخلاف شروع ہونیوالے میچ میں سکواڈ کا حصہ بنایا گیا اور انہوں نے اننگز کا آغاز کیا اور 21رنز کی اننگز کھیلی ۔

(جاری ہے)

برنزکی ناک ٹوٹ گئی تھی اور چہرے پر زخم آئے تھے انہیں 2روز قبل ہسپتال سے فارغ کیا گیا تھا ،موئسس ہنری کا جبڑا ٹکر سے متاثر ہوا تھا تاہم انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہی فارغ کردیا گیا تھا،ہنری گلوسسٹرشائر کیخلاف میچ کاحصہ نہیں ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/06/2015 - 18:59:47