آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ پر رضامند ہوگئے
ٹیمیں رواں سال نومبر میں کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی روشنیوں میں ٹیسٹ میچ کھیلیں گی،گلابی گیند کا استعمال کیا جائے گا جبکہ کھلاڑی روایتی سفید رنگ کی شرٹس ہی استعمال کریں گے توقع ہے ڈے اینڈ ٹیسٹ کرکٹ کی وجہ سے اس کھیل میں دلچسپی بڑھے گی، آسٹریلین کرکٹ چیف ایگزیکٹو کھلاڑی اس تجربے کی وجہ سے پریشان ہیں، کیویز پلیئرز نے خدشات کا اظہار کردیا
منگل 30 جون 2015 22:52
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں رواں سال نومبر میں کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی روشنیوں میں ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ 27 نومبر کو مصنوعی روشنیوں میں ایڈیلیڈ کے میدان میں کھیلا جائے گا اور اس میں گلابی گیند کا استعمال کیا جائے گا جبکہ کھلاڑی روایتی سفید رنگ کی شرٹس ہی استعمال کریں گے۔
ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوران روایتی طور پر چائے اور دوپہر کی بجائے اب رات کے کھانے کا وقفہ ہو گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جمیز سودرلینڈ کے مطابق انھیں توقع ہے کہ ڈے اینڈ ٹیسٹ کرکٹ کی وجہ سے اس کھیل میں دلچسپی بڑھے گی۔مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانے ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند کا استعمال کیا جائے گا’ انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ یہ مسئلہ درپیش ہے کہ زیادہ تر میچ ہفتے میں ان دنوں میں کھیلے جاتے ہیں جب دن میں لوگ کام کاج میں مصروف ہوتے ہیں اور بچے سکولوں میں ہوتے ہیں تاہم کھیل کے اوقات میں تبدیلی کے نتیجے میں شائقین دفتری اوقات اور بچے سکول سے چھٹی کے بعد چند گھنٹوں کے لیے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں آ سکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
چوتھا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
-
انٹرمدارس گیمز ، سوات نے فٹبال ، کرکٹ اور والی بال فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل رائونڈ، پاکستان پولیس اور ڈبلیو ایس ٹی سی کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے، ایس این جی پی ایل اور ہائرایجوکیشن کی کامیابی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا