بھارت اورآسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اورفیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

جمعرات 18 ستمبر 2025 15:54

بھارت اورآسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اورفیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل  کرکٹ میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) بھارت اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 20 ستمبر کارون جیٹلی اسٹیڈیم، دہلی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے ،مہمان آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم بھارتی ویمنز ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کو 102 رنز سے نہ صرف شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی۔

بھارتی ویمنزٹیم کو ہرمن پریت کور جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو الیسا ہیلی لیڈ کریں گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 20 ستمبر کو ارون جیٹلی سٹیڈیم دہلی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/09/2025 - 15:54:57